Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنگی بحری جہاز ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل پاک بحریہ میں شامل

جنگی بحری جہاز ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل پاک بحریہ میں شامل
November 8, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ کیلئے چین میں تیار کیے جانے والے جنگی بحری جہاز ایلفا فریگیٹ پی این ایس طغرل پاک بحریہ میں شامل کرلیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمشننگ تقریب چین کے شپ یارڈ ہڈونگ ژونگوا میں منعقد ہوئی، پی این ایس طغرل مہلک جنگی ہتھیاروں اور جدید آلات سے لیس ہے۔ یہ جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔ جدید سامان حرب سے لیس جہاز کی تیاری پاک چین دوستی کا نیا باب ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس طرز کے مزید تین جہاز  تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جو عنقریب پاک بحریہ میں شامل ہوں گے۔