Friday, September 20, 2024

جنگیں تباہی کے سوا کچھ نہیں لاتیں : وزیراعظم آزادکشمیر

جنگیں تباہی کے سوا کچھ نہیں لاتیں : وزیراعظم آزادکشمیر
September 22, 2016
لاہور (92نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے اندر جو کچھ ہو رہا ہے وہ شرمناک ہے۔ اڑی کا واقعہ بھارت کا خودساختہ ہے۔ اصل میں بھارت کو سی پیک ہضم نہیں ہو رہا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاءسے خطاب کیا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ لاہور کے وکلاءنے جمہوریت کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ وہ وکلاءکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری بنیاد پر قائم ہوا اور وکلاءکیلئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان بنانے والا بھی وکیل تھا۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ کشمیریوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔ کشمیر کے اندر کوئی بھی مظاہرہ ہو تو سبز ہلالی پرچم سب سے آگے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ مضبوط پاکستان کی علامت ہے اور یہ منصوبہ بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا۔ وزیراعظم آزادجموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ اڑی کا واقعہ بھارت کا خودساختہ ہے۔ بھارت کشمیر سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کبھی پٹھانکوٹ اور کبھی اڑی جیسے واقعات خود کراتا ہے۔ مضبوط پاکستان ہی بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے تحفظ کی علامت ہے۔