Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنگل کا بادشاہ گوشت کی لالچ میں بھیگی بلی بن گیا

جنگل کا بادشاہ گوشت کی لالچ میں بھیگی بلی بن گیا
April 9, 2015
ہالینڈ (ویب ڈیسک) ہالینڈ کے چڑیا گھر میں شیر کو گوشت کیلئے جھپٹنا مہنگا پڑ گیا اپنا سر ڈرم میں پھنسا بیٹھا۔ جنگل کے بادشاہ کا سر ڈرم میں کیا پھنسا منٹوں میں ڈھیر ہو گیا۔ ہالینڈ کے ایک چڑیا گھر میں شیر نے اپنا سر اس وقت پلاسٹک کے ایک ڈرم میں پھنسا لیا جب چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں کھانے کے لئے گوشت دیا گیا۔ تین شیروں نے ایک دوسرے پر بازی لے جانے اور ڈرم میں رکھا گیا گوشت سب سے پہلے حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں شیر نے ڈرم میں کئے گئے ایک سوراخ میں اپنا سر پھنسا لیا۔ ڈرم میں سر کیا پھنسا جنگل کا بادشاہ ایک منٹ میں بھیگی بلی بن گیا۔ شیر اتنا خوفزدہ ہوا کہ کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف بھاگنے لگا اور ڈرم کو سر سے الگ کرنے کی کوشش کرنے لگا تاہم ڈرم تھا کہ شیر کو چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ چڑیا گھر میں موجود ایک دوسرے شیر نے اپنے بھائی کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوا۔ ڈرم تو الگ نہ ہوا بالآخر شیر ڈھیر ہو کر زمین پر لیٹ گیا۔ اس کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے شیر کی جان چھڑائی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔