Tuesday, December 6, 2022

جنگل میں تین دوستوں کی پراسرار گمشدگی پر مبنی ہارر فلم ”بلیئر وچ“ ریلیز کیلئے تیار

جنگل میں تین دوستوں کی پراسرار گمشدگی پر مبنی ہارر فلم ”بلیئر وچ“ ریلیز کیلئے تیار
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے شائقین کے لیے خوشخبری۔ دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”بلیئر وچ“ ریلیز کے لیے تیار۔ فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارر فلم ”بلئیر وچ“ کی کہانی ایک پراسرار ویڈیو کے گرد گھومتی ہے۔ انیس سو چورانوے میں تین فلمساز دوست میری لینڈ میں ہائیکنگ کے لیے جاتے ہیں لیکن جنگل میں ایسے گم ہوتے ہیں کہ پھر ان کا کوئی پتہ ہی نہیں ملتا۔ ایک سال بعد ان تین دوستوں کی ایک ویڈیو ملتی ہے۔ فلم کے کردار جیمز کو یقین ہو جاتا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کی گمشدہ بہن ہے۔ جیمز اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بہن کی تلاش کے لیے جنگل کی طرف نکل جاتا ہے۔ فلم کی ہدایات ڈینئیل مائیرک نے دی ہیں۔ فلم سولہ ستمبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔