Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنک فوڈ صحت کیلئے مفید نہیں : ماہرین

جنک فوڈ صحت کیلئے مفید نہیں : ماہرین
June 30, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ جنک فوڈ انسانی صحت کیلئے مفید نہیں ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  بر گر ، سینڈ وچ کس کے ، امیر کے یا غریب کے یا پھر دونوں کے؟ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ جنک فوڈ امیروں کی مرغوب غذا ہے ۔ ہلکی اور زود ہضم ہے اسی لئے ان کو پسند ہے۔ غذائی ماہرین جنک فوڈ کو صحت بخش نہیں سمجھتے مگر اس کے باوجود جنک فوڈ پر کوئی کنٹرول نہیں ۔ اس کے کھانے والے بڑھتے ہی جا رہے ہیں ۔ دل ، شوگر اور موٹاپے کا سبب یہ جنک فوڈ ہی تو ہیں ۔ پچھلے دنوں بیرون ملک ایک اور ریسرچ ہوئی جس کا موضوع تھا   جنک فوڈ کس کا امیر کا یا غریب کا؟   تحقیق سے پتہ چلا کہ یہ سب کا ہے ۔ متوسط طبقہ کے لوگ اس میں سب سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں ۔ صدر ٹرمپ بھی جنک فوڈ کے شوقین ہیں ، وہ جنک فوڈ بنانے والے اداروں کو اشتہارات بھی دیتے رہے ہیں ۔ وارن بوفے کا شمار دنیا کے پانچ امرا ء میں ہوتا ہے وہ کہتے ہیں :  میں 6 سال کا تھا جب سے جنک فوڈ کھا رہا ہوں    ۔ وہ چپس اور مشروبات کے اس قدر شوقین ہیں کہ ان کے بغیر دن ہی نہیں گزرتا ۔ غذائی ماہرین جنک فوڈ میں شامل نمکیات اور چکنائی کونقصان دہ سمجھتے ہیں ۔