Sunday, February 5, 2023

جنڈ میں واحد زچہ بچہ سنٹر عرصہ دراذ سے بند

جنڈ میں واحد زچہ بچہ سنٹر عرصہ دراذ سے بند
اٹک (92 نیوز) اٹک کی تحصیل جنڈ کے نواحی علاقے کاہل میں لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا واحد زچہ بچہ سنٹر عرصہ دراذ سے بند  ہے۔ عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہے۔ اٹک کی تحصیل جنڈ کے نواحی علاقے کاہل کا واحد زچہ بچہ سنٹر عرصہ دراذ سے بند ہے۔ عمارت بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوگئی۔ 30ہزار کی آبادی پر مشتمل کاہل میں زچہ بچہ سنٹر بند ہونے سے اہل علاقہ اپنی خواتین کو  تحصیل ہسپتال جنڈ یا ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ  کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے کی لاگت سے زچہ بچہ اسپتال کی عمارت تعمیر کی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے اسپتال 7 سال سے بند پڑا ہوا ہے ملازمین گھروں میں تنخواہیں لے رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کو متعدد بار درخواست کے باجود شنوائی نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار سے  اپیل ہے کہ وہ زچہ بچہ سنٹر کو فعال بنایا جائے تاکہ زچہ بچہ کی زندگیاں محفوظ ہوسکیں۔