Wednesday, September 18, 2024

جنون چھا جائیگا !!! مسلم لیگ (ن) کو بدترین شکست ہو گی : امیدوار قومی اسمبلی اشرف سوہنا کی 92 نیوز سے گفتگو

جنون چھا جائیگا !!! مسلم لیگ (ن) کو بدترین شکست ہو گی : امیدوار قومی اسمبلی اشرف سوہنا کی 92 نیوز سے گفتگو
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اشرف سوہنا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کو بدترین شکست ہونے جارہی ہے۔ جنون چھا جائے گا، فتح قریب ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے ایک سو چوالیس میں ووٹ ڈالنے کے بعد 92نیوز سے گفتگومیں اشرف سوہنا نے کہا کہ جماعتوں کے اندر سیاست چلتی رہتی ہے۔ نون لیگ اپنے بندے کو ہروا کر بیٹھ جائے گی۔ اشرف سوہنا نے کہاکہ جنون چھارہا ہے جبکہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما نہیں آیا۔ اشرف سوہنا نے حلقے میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اشرف سوہنا کی اہلیہ نے کہا کہ فتح تحریک انصاف کی ہوگی۔