Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  جنونیت کی انتہا، بھارتی شہری اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کا سر سڑکوں پرلئے پھرتا رہا

   جنونیت کی انتہا، بھارتی شہری اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کا سر سڑکوں پرلئے پھرتا رہا
October 9, 2015
پونا(ویب ڈٰیسک)بھارت میں اقلیتیں محفوظ ہیں نہ خواتین اور بڑے بڑے دعوے ہیں جمہوریت کے،خواتین اور اقلیتوں کا قتل بھارت میں عام ہے اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں،یہی رویہ بھارتی جنونیوں کو اس قدر نڈر بنا رہا ہے کہ وہ مقتولوں کے سر سڑکوں پر لئے پھرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونا میں خاتون کے قتل کے بعد اس کا شوہر اس کا سر اٹھائے سڑکوں پر گھومتا رہا ایک ہاتھ میں کٹا ہوا سر اور دوسرے میں کلہاڑا،یہ واقعہ اسی بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا جس نے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کیا یہ وہی شہر ہے جہاں غلام علی نے محبت کے نغمے گنگنانا تھےلیکن مہاراشٹر پر اصل حکمران شیو سینا کا پیار کے سروں اور امن کی راگنی سے کیا لینا دینا یہ تو ہے ہی جنونیوں کا ایک گروہ جو پورے مہاراشٹر پر دہشتگردی کے ذریعے راج کرتا ہےاور اس کے باسیوں کو بھی دہشت پھیلانے کا سبق دیتا ہےاسی شہر کے ایک جنونی ساٹھ سالہ روندرا چھون نے پہلے پچپن سالہ بیوی سونا بائی کا سر کاٹا پھر سر موٹر سائیکل پر لے کر شہر کی سڑکوں پر گھومتا رہا۔ دھوتی پہنے اس شخص کو پونے کی ٹریفک پولیس نے روکا اور خاتون کا سر کپڑے سے ڈھانپ دیا اس جنونی کو گرفتار تو کر لیا گیالیکن بھارت میں خواتین کی جان اور عزت جنونیوں نے اس قدر ارزاں کر دی ہے کہ یہ جنونی بھی چند دن بعد رہا ہو کر شیو سینا کا اہم رکن کہلائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔