Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 7.19 فیصد ریکارڈ

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں  7.19 فیصد ریکارڈ
February 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نئے پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف کے بجائے مزید جھٹکے  لگنے لگے۔ تیل، گھی اور چائے  جیسی روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں  کو پر لگ گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں مہنگائی کی شرح  7.19 فیصد ریکارڈ کی گئی نئے پاکستان میں داخل ہوں گے تو مہنگائی سے چھٹکارہ ملے گا ، عوام کا یہ خواب  خواب ہی رہ گیا۔ نئے پاکستان میں مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف کے بجائے مزید جھٹکے  لگنے لگے، تیل، گھی اور چائے  جیسی روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں  کو پر لگ گئے۔ سال 2019 کے آغاز میں ہی سرکار نے شہریوں کو دن میں تارے دکھائے ، جنوری میں مہنگائی کی شرح 7.19 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2018 کے مقابلے میں جنوری 2019 میں مہنگائی کی شرح میں ایک  فیصد اضافہ ہوا ۔ ایک سال میں گیس کی قیمتوں نے سب سے بلند پرواز کی 85 فیصد اضافے کے ساتھ عوام پرسخت بھاری رہی، سی این جی 28  فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بھی آسمان کو چھوتی رہیں ، چائے کی پتی 17 فیصد مہنگی ہوئی، سگریٹ 20 فیصد،  مٹی کا تیل 16 فیصد ،  ڈیزل 19 فیصد اور گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں بخار کے شربت کے نرخ میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔