Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوری سے لاہور میں مستقل ڈیرےڈالوں گا : بلاول

جنوری سے لاہور میں مستقل ڈیرےڈالوں گا : بلاول
December 7, 2016

 لاہور(92نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دو ہزار سترہ میں عام الیکشن کی پیشگوئی کرتے ہوئے جنوری سے لاہور میں مستقل ڈیرے ڈالنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق بلاول ہاﺅس لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا جنوری سے لاہور کا شہری بن جاوں گا اور یہیں سے سیاست کا آغاز کروں گا۔ عام سیاستدان نہیں بی بی شہید کا بیٹا ہوں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن دو ہزار سترہ میں ہوتے دیکھ رہا ہوں پیپلز پارٹی اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی کوشش کرتی رہی ہے سیاسی اتحاد بنا کر مل کر کام کرینگے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ دہشتگردی پر سیاست نہیں کروں گا عوام کو انصاف نہیں مل رہا انہوں نے یوم تاسیس کی کوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔