Tuesday, September 27, 2022

جنوبی یمن میں 2 دہشت گرد حملے،50افراد ہلاک ،20زخمی

جنوبی یمن میں 2 دہشت گرد حملے،50افراد ہلاک ،20زخمی
عدن(ویب ڈیسک)جنوبی یمن میں دو دہشت گرد حملوں میں پچاس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں، حملوں میں ایک فوجی بھرتی مرکز اور ملٹری بریگیڈ   کو نشانہ بنایا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق عدن کے ضلع خور مکسر میں  انتالیس ویں آرمرڈ بریگیڈ میں زیر تربیت فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں پچیس فوجی ہلاک اور تئیس زخمی ہوئے خور مکسر ہی میں فوجی بھرتی کے دوران کار بم دھماکہ ہوا جس میں فوج میں بھرتی کیلئے آنے والے چوبیس نوجوان جاں بحق  اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ دو دھماکوں کے بعد انٹیلی جنس کو  بارود سے بھری گاڑی کے حملے کی اطلاع دی گئی جسے ناکارہ بنا دیا گیا ۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ دھماکوں میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار الشریعہ ملوث ہو سکتی ہے ۔