Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی کورین صدر کیخلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک پیش

جنوبی کورین صدر کیخلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک پیش
December 8, 2016

سیئول (ویب ڈیسک) کرپشن سکینڈل کا سامنا کرنیوالی جنوبی کورین صدر کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ایک طرف لاکھوں افراد انکے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں تو دوسری طرف پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے صدر پارک کیخلاف مواخذے کی تحریک پیش کر کے انکی نیند بالکل ہی اڑا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں سیاسی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ صدر پارک گی ہیون کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایک تحریک پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک پر جمعہ کے روز ووٹنگ کا قوی امکان ہے۔

سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی مواخذے کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور کر لی جائے گی کیونکہ تین سو کے ایوان میں سے ایک سو اکہتر ارکان نے تحریک پر دستخظ کیے ہیں۔ تحریک کی منظوری کی صورت میں صدر کے مواخذے کی کارروائی شروع ہوگی جو کئی مہینے جاری رہ سکتی ہے۔

صدر پارک پر الزام ہے کہ انکے دوستوں نے انکی پشت پناہی پر مالی بدعنوانی کی اور اختیارات کا استعمال کیا۔