Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی کوریا کی پارلیمان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صدرکےمواخذے کی منظوری دیدی

جنوبی کوریا کی پارلیمان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صدرکےمواخذے کی منظوری دیدی
December 9, 2016

سیئول(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا کی پارلیمان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب صدر کے مواخذے کی منظوری دےدی  جس کے بعد مالیاتی اسکینڈل کا شکار صدر پارک گون  اپنے اختیارات سے بھی محروم ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کی صدر پارک گون کی قریبی ساتھیوں کے مالیاتی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد شروع ہونے والا احتجاج با لآخر رنگ لے آیا ۔پارلیمان نے خاتون صدر کے مواخذے کی تحریک چھپن کے مقابلے میں دو سو چونتیس ووٹ سے منظور کر لی سات ووت مسترد ہوئے جبکہ دوارکان ایوان سے غیر حاضر تھے۔ جب پارلیمان کے اندر صدر پارک گون کے مواخذے کیلئے ووٹنگ ہو رہی تھی تو ایوان کے باہر ہزاروں افراد احتجاج کر رہے تھے ، مالیاتی سکینڈل سامنے آنے کے بعد صدر پارک اپنی جماعت میں بھی تنہا ہو کر رہ گئی تھیں۔  سپیکر نے مواخذے کیلئے خفیہ رائے شماری کرائی تو ارکان کا فیصلہ صدر پارک گون کیخلاف تھا ۔ مواخذے کی منظوری کے بعد ایوان اپوزیشن ارکان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

اب یہ معاملہ آئینی عدالت میں جائےگاجو چھے ماہ میں مواخذے کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کا فیصلہ کرےگی  اس عرصے میں صدارتی اختیارات  وزیر اعظم  ہوانگ کیواہن  استعمال کریں گے۔