جنوبی کوریا میں سماجی کارکنوں کی جانب سے تاریخی ملاقات کے حق میں بڑی ریلی
سیول (92 نیوز) جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کےحق میں سماجی کارکنوں کی جانب سے بڑی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکاء نے شمعیں روشن کیں اور ملاقات کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بڑی ریلی میں سول سوسائٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر شرکاء نے ہاتھ میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔
سماجی کارکنان نے کہا کہ ملاقات سےعلاقے میں دیر پا امن قائم ہو گا۔
ملاقات کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے زیادہ دباؤ کی اصطلاح استعمال نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ دوستانہ بات چیت کے لیے جا رہے ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ کوریائی جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ ممکن ہوسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےامید ظاہر کی کہ یہ ملاقات نہ صرف شمالی کوریا بلکہ دنیا کیلئے بھی روشن مستقبل کی ابتدا ہو گی۔ اگر یہ مثبت ہوئی تو وہ کِم جونگ اُن کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔
اس سے قبل انیس اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دھمکی آمیز بیان سامنے آیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اگر ان کی کم جونگ اُن سے ملاقات کامیاب ثابت نہ ہوئی تو وہ درمیان ہی میں اٹھ کر چلیں جائیں گے۔