جنوبی پنجاب میں پولیس کا سرچ آپریشن !!! 15افغان باشندوں سمیت 27ملزم گرفتار

بہاولپور (92نیوز) کندیاں اور بہاولپور میں پولیس نے 15افغان باشندوں سمیت 27 ملزم گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھرتلاشی کے دوران 12 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
پانچ ملزموں سے اسلحہ برآمد ہوا۔ کندیاں پولیس نے چشمہ اور کچہ گجرات کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی مقیم 15 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق افغان باشندوں سے مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا۔