Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 6دہشتگرد گرفتار

جنوبی پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث 6دہشتگرد گرفتار
July 25, 2015
لاہور(92نیوز)جنوبی پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے بیس رکنی گروہ میں سے چھے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزموں میں ملک اسحاق، ملک عثمان، تہذیب حیدر، زبیربشیر، غلام رسول اور ملک حق نواز شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزموں کے خلاف جنوبی پنجاب میں چھہتر سے زائد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور امام بارگاہوں میں دھماکوں کے مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کو پناہ بھی دیتے تھے، گرفتار ملزمان پنجاب میں دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ملتان نے ملزموں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔