Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد 263 ہوگئی

جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد 263 ہوگئی
January 29, 2018

ملتان ( 92 نیوز ) جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کا وار جاری ہے جبکہ 7 ہفتے کے دوران نشتر اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 263 تک پہنچ گئی ۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوئنزا کی وبا تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔  رواں سیزن سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 263 مریض نشتر اسپتال رپورٹ ہوئے ۔  جن میں سے 132 مریضوں میں اس جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

جاں بحق ہونے والے 39 مریضوں میں موسمی زکام کی تصدیق ہوئی جبکہ 20 افراد کی رپورٹ منفی آئی۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں تین نئے مریض لائے گئے جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

زیر علاج 8 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا مثبت پایا گیا جبکہ 4 مریض انتہائی نگہداشت میں رکھے گئے ہیں ۔