Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی وزیرستان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ، سپاہی واجد اللہ شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ، سپاہی واجد اللہ شہید
August 31, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں سپاہی واجد اللہ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 سالہ سپاہی کا تعلق کرک سے تھا۔ سکیورٹی فورسز نے فوری علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بارودی سرنگ کی تنصیب میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہونے کی کوشش میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔