جنوبی وزیرستان کے علاقہ شوال میں ایف سی اور پاک فوج کی بروقت کارروائی ، علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا
راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقہ شوال میں ایف سی اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ناکارہ بنا دیا گیا۔