Thursday, September 29, 2022

جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پولیٹیکل محرر 2ساتھیوں سمیت جاں بحق، وزیراعظم نوازشریف کا اظہار افسوس

جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پولیٹیکل محرر 2ساتھیوں سمیت جاں بحق، وزیراعظم نوازشریف کا اظہار افسوس
وانا (92نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولییٹکل محرر فاروق اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں اپنے گھر سے خمرنگ پوسٹ کی طرف جا رہے تھے کہ وانا کے قریب رغزائی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے انکی گاڑی تباہ ہو گئی جس سے پولییٹکل محرر فاروق اپنے دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم نوازشریف نے جنوبی وزیر ستان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی ختم کریں گے، دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔