Tuesday, October 4, 2022

جنوبی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سات جوان شہید

جنوبی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سات جوان شہید
September 15, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں کیا گیا۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی اور مکمل خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔