Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی وزیرستان ، دستی بم سے حملہ 3افراد جاں بحق 11زخمی

جنوبی وزیرستان ، دستی بم سے حملہ 3افراد جاں بحق 11زخمی
July 9, 2017

جنوبی وزیرستان (92نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے ہیں ۔ زخمیوں میں خواتین  اور بچے بھی شامل ہیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم  دستی بم حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف  سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر  سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔