Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی وزیرستان، فوجی چوکی پر فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید

جنوبی وزیرستان، فوجی چوکی پر فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید
August 18, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا نائب صوبیدار شہید ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانیگورم، جنوبی وزیرستان میں 17، 18 اگست کی رات دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ امن دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے نائب صوبیدار سونے زئی جام شہادت نوش کر گئے۔ 42 سالہ شہید جوان سونے زئی کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔