Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی فرانس میں سیلاب نے تباہی مچا دی

جنوبی فرانس میں سیلاب نے تباہی مچا دی
August 10, 2018
پیرس (92 نیوز) جنوبی فرانس میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ متاثرہ علاقوں میں400 اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی فرانس میں سیلاب سے متاثر ہونیوالے سیکڑوں سیاحوں سمیت سولہ سوافراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات  پر پہنچا دیا  گیا ہے۔ وسطی اور جنوبی فرانس  میں  تین گھنٹوں سے کم وقت میں چار انچ بارش  ہونے کے بعد  گارڈ کے علاقے میں  واقع دریاوں میں طغیانی آگئی  جس کے بعد علاقے  میں  پانچ سمر کیمپس   میں سے ساڑھے سات سو لوگوں  کو  ریسکیو کیا گیا۔