Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی تائیوان کے شہر تائینان میں زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ

جنوبی تائیوان کے شہر تائینان میں زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ
February 6, 2016
تائیوان (ویب ڈیسک) جنوبی تائیوان کے قدیم شہر تائینان میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہفتہ کے دن آنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت چھے اعشاریہ چار بیان کی گئی ہے جبکہ زلزلے سے سترہ منزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سینکڑوں افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کا مرکز ساحل سمندر پر چھے میل زیرزمین تھا جس کے جھٹکے چین میں بھی محسوس کئے گئے۔ چین کے نئے قمری سال سے ایک دن پہلے آنیوالے زلزے سے نئے سال کی تقریبات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک جاری رہے جس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ شروع ہو گیا۔