Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی بھارت کی بجائے پاکستان جانے کا تجربہ زیادہ اچھا رہا ، نووجوت سنگھ سدھو

جنوبی بھارت کی بجائے پاکستان جانے کا تجربہ زیادہ اچھا رہا ، نووجوت سنگھ سدھو
October 13, 2018
نئی دہلی ( 92 نیوز )سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریسی رہنما نووجوت سنگھ سدھو پر پاکستان کی محبت سر چڑھ کر بولنے لگی، ان کا کہنا ہے  کہ پاکستان جانے کا تجربہ جنوبی بھارت کی سیر سے زیادہ بہتر تھا۔نووجوت سنگھ سدھو کے بیان کے بعد  بھارتی میڈیا کی ہر طرف  ہرزہ سرائی شروع ہوگئی ۔ سدھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جنوبی بھارت کی بجائےپاکستان جانے کاتجربہ زیادہ اچھا رہا، کیونکہ جنوبی بھارت میں بسنے والوں کی نہ زبان سمجھ آتی ہے اور نہ ہی ان کا کھانا مزیدار ہوتا ہے، اس کے مقابلےمیں پاکستان والوں کی نہ زبان بدلتی ہےاور نہ ہی وہاں کے لوگ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ پاکستانی آرمی چیف کو جپھی نہ تو کوئی سازش تھی اورنہ ہی کوئی رافیل ڈیل، پاکستان نے400بار کرتارپورراہداری کھولنےکی پیشکش کی، مگر بھارتی سیاست دان اس معاملے میں سنجیدہ نہیں، وہ اپنے  پاکستان جانےپرگندی سیاست کرنیوالوں کی بالکل پرواہ نہیں کرتے   ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔