Thursday, September 29, 2022

جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ ہے، عاصم باجوہ

جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ ہے، عاصم باجوہ
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ جنوبی بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر پر مکمل توجہ مرکوز ہے۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1287238549755047936?s=20 عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا کہ سی پیک شاہراہیں مؤثر رابطوں اور سماجی و اقتصادی ترقی کا ذریعہ ہیں، ہوشاب ،آواران تا خضدار اور آواران تا بیلہ شاہراہ صورتحال بدل دیں گی۔ https://twitter.com/AsimSBajwa/status/1287274451286011909?s=20 چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کے منصوبوں پر کام تیز کرنا سودمند فیصلہ  ثابت ہوگا۔ گوادر اور دیگر علاقوں کی ترقی سے علاقے میں پائیدارترقی ہوگی۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ہدایات جاری کی گئیں۔