Wednesday, November 30, 2022

جنوبی ایشیا کیلئے امریکی پالیسی پاکستان کیلئے حوصلہ افزا نہیں ، تہمینہ جنجوعہ

جنوبی ایشیا کیلئے امریکی پالیسی پاکستان کیلئے حوصلہ افزا نہیں ، تہمینہ جنجوعہ

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا اور نیشنل سکیورٹی کیلئے امریکی پالیسی پاکستان کیلئے حوصلہ افزا نہیں ہے ۔

تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے امریکا بھارت کو خطے میں سکیورٹی کا کردار دینا چاہتا ہے جس پر پاکستان کو تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت پاکستان میں براہ راست دہشتگردی کررہا ہے ۔ امریکا، نیٹو اور افغان حکومت کا افغانستان کے بڑے حصے پر کنٹرول نہیں ہے ۔