جنوبی افریقی سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کا جلد پتہ چلا کر قابل تعریف کام کیا، جو بائیڈن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کہتے ہیں جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے کورونا کی نئی قسم کا بہت جلد پتہ چلایا، جنوبی افریقہ کے سائنسدانوں نے قابل تعریف تحقیقی کام کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ افریقی سائنسدانوں کے بر وقت اقدام سے اومیکرون پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا نے نئے ویرینٹ کا پتہ چلتے ہی سفری پا بندیاں لگا دیں۔ عوام ویکسین لگوائیں، جلد امریکا میں بھی اومیکرون کیسز سامنے آئیں گے۔ اومیکرون باعث تشویش ہے، خوفزہ نہیں ہو نا چاہئے۔