Sunday, August 1, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ہنگامے جاری

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ہنگامے جاری
July 16, 2021

جوہانسبرگ (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کی گرفتاری کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ فسادات میں 127 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور جیکب زوما کے آبائی صوبے کوازولو نتال میں حالات بدستور کشدیدہ ہیں۔ یہاں فوج تعینات کر دی گئی۔

صدراتی ترجمان کا کہنا ہے حالات معمول کی جانب جا رہے ہیں لیکن متعدد شہروں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ ہنگاموں اور فسادات کے شبہ میں 2203 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مظاہرین نے کئی اہم شاہراوں کو بلاک کر رکھا ہے جس کی وجہ سے بڑے شہروں کو خوراک کی سپلائی تاحال معطل ہے۔ حکومت نے 25 ہزار فوجی فسادات کی شہروں میں تعینات کر دئیے ہیں۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سابق صدر جیکب زوما کی 15 ماہ کی قید کی سزا کا اعلان بنی۔ جیکب زوما اب بھی جنوبی افریقہ کے نسلی گروپ زولو میں بہت مقبول ہیں۔ جیکب زوما پر اپنے دور صدارت کے دوران مبینہ بدعنوانی کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا الزام ہے۔