Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم پلاننگ کا نتیجہ ہے، محمد رضوان

جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم پلاننگ کا نتیجہ ہے، محمد رضوان
February 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم پلاننگ کا نتیجہ ہے۔

پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، کپتان اور کوچ کی حکمت عملی کے مطابق بیٹنگ کی اور بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی ہے۔ میں نے مختلف ڈرلز کیں جن کی وجہ سے مجھے فائدہ حاصل ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں باؤلرز نے اچھی کار کردگی دکھائی۔ کہا کہ مستقبل میں کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔