جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی

کیپ ٹاؤ (92 نیوز) جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی ہے، عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ دیواروں میں گرمی سے دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
ایمرجنسی سروسز کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم ابھی آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا، عمارت میں آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے ریسکیو سروسز کی ٹیمیں مصروف ہیں۔
تعمیرات عامہ اور انفراسٹرکچر کی وزیر پیٹریشیا ڈی لِل نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔