Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم آج سے پریکٹس شروع کریگی

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم آج سے پریکٹس شروع کریگی
January 20, 2021

کراچی (92 نیوز) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم آج سے پریکٹس شروع کرے گی،قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی تیسری کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آگئے ۔

جنوبی افیقہ کی ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا آج سے کراچی جمخانہ میں انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی،دونوں ٹیموں میں پہلا ٹیسٹ چھبیس جنوری سے شروع ہوگا،،، کراچی میں میچ کے لیے سکیورٹی کی ریہرسل بھی کی گئی۔

بیٹنگ کوچ یونس خان کہتے ہیں اسکواڈ میں شامل بیشتر کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ آج آرام کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ دو روز تک  کراچی جمخانہ میں انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رابادا نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی
ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز جیت کر وطن لوٹنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔