Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نایاب گلابی ہیرا سوئٹزرلینڈ میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت

نایاب گلابی ہیرا سوئٹزرلینڈ میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت
May 18, 2016

جنیوا (ویب ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں نایاب گلابی رنگ کا ہیرا تین کروڑ دس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔ پندرہ اعشاریہ اڑتیس قیراط کے اس شفاف گلابی ہیرے کی نیلامی کی قیمت کو ایک ریکارڈ مانا جا رہا ہے۔ جنیوا کے پرتعیش ہوٹل میں ہیرے کی ہونے والی نیلامی میں 150 افراد نے شرکت کی۔

ہیرے کی نیلامی کی نگرانی کرنے والے ڈیوڈ بینٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی گلابی ہیرے کی نیلامی سے ملنے والی یہ رقم سب سے بڑی ہے اور یہ ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے خریدار کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ اس کا تعلق ایشیا سے ہے۔ مذکورہ ہیرے کو پانچ سال قبل ایک جنوبی افریقی کان سے دریافت کیا گیا تھا۔