Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سےہرادیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سےہرادیا
February 2, 2019
 کیپ ٹاؤن (92 نیوز) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پروٹیز نے قومی ٹیم کی لگاتار کامیابیوں کو بریک لگا دی۔ گرین شرٹس 193 رنز کے تعاقب میں میدان میں اتری تو فخر زمان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم اور حسین طلعت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اکیاسی رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کا اسکور 85 رنز تک پہنچا دیا۔ حسین طلعت 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 93رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 38 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ ایک جانب گرین شرٹس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب کپتان شعیب ملک پروٹیز باؤلرز کے سامنے ڈٹے رہے اور ٹیم کو سنبھالے رکھے لیکن شعیب ملک کے 49 رنز پر پویلین لوٹ لوٹنے پر پاکستان کی ٹیم 186 رنز بنا سکی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس، تبریز شمسی اور ہینڈرکس نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 192 رنز اسکور کیے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے فاف ڈوپلیسی 78 اور ہینڈرکس 74رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ملر کو اچھی فیلڈنگ کی وجہ سے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میز بان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔