Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جنوبی افریقہ میں  سرفنگ کا دلچسپ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا

جنوبی افریقہ میں  سرفنگ کا دلچسپ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا
July 21, 2017

کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ میں  سرفنگ کا دلچسپ میلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا،سرفرز نے خطرناک لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،فائنل میں برازیل کے فلپ تولیڈو نے میدان مار لیا .

تفصیلات کےمطابق جنوبی افریقہ میں سرفنگ کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر سرفرز کی بڑی تعداد  میں شرکت نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا ۔ فائنل میں برازیل کے فلپ تولیڈو اور پرتگال کے فريدريكو موريس کے درمیان زور کاجوڑ پڑا۔

بلندوبالا لہریں بھی سرفرز کی گرمجوشی کم نہ کر سکیں ،سرفرز نے خطرناک لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،فلپ تولیڈو  صفر اعشاریہ دو سات کے مارجن سے سرخرو ہوئے ۔ ورلڈ سرفنگ لیگ کا اگلا راؤنڈ اگست میں تاھیتی میں کھیلا جائے گا۔