Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

 جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم
July 25, 2015
چٹاگانگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، میچ کے آخری دو روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا جس کے بعد میچ کو ڈرا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جوابی اننگز میں بنگلہ دیش نے تین سو چھبیس رنز بنا لئے، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک جنوبی افریقا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے اکسٹھ رنز بنا رکھے تھے تاہم چوتھے اور پانچویں روز مسلسل بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا،  اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تمام آٹھ میچز میں جنوبی افریقا نے  کامیابی حاصل کی تھی۔