Friday, October 7, 2022

جنوبی افریقا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
سڈنی(ویب ڈیسک)پروٹیز ٹیم دوسری بار ناک آؤٹ راؤنڈ کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو9وکٹوں سے ہرا دیا۔ 134رنز کا ہدف میٹھی کھیر ثابت ہوا  پروٹیز کو صرف1وکٹ گنوانا پڑی جنوبی افریقا کے عمران طاہر کی4وکٹیں، ڈی کاک کے 78رنز۔ ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن بیٹنگ دغا دے گئی،  اوپنر کشال سلوا تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،دلشان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے،تھریمانے اکتالیس اور جے وردنے انیس رنز بنا کر چلتے بنے،کپتان میتھیوز بھی انیس رنز سے آگے نہ بڑھے۔ تشارا پریرا صفر، نوان کلاسیکرا ایک اور پہلا میچ کھیلنے والے تھرینڈو بھی صفر پر پویلین لوٹ گئے،سنگاکارا چھیانوے گیندوں پر پینتالیس رنز بنا سکےجبکہ ملنگا آؤٹ ہونے والے آخری بیٹسمین تھے۔ پوری ٹیم اڑتیسویں اوور میں پویلین کی طرف لوٹ گئ۔