Thursday, October 6, 2022

  جنوبی آسڑیلیا میں پیاسے کینگرو کو پانی پینا مہنگا پڑ گیا

   جنوبی آسڑیلیا میں پیاسے کینگرو کو پانی پینا مہنگا پڑ گیا
              پرتھ(ویب ڈیسک)جنوبی آسڑیلیا میں پیاسے کینگرو کو پانی پینا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق روب اور اسمتھ گالف کھیلنےکےلیےنکلے کہ راستے میں انہوں نے کینگرو دیکھا،کینگرو ایسا کہ سر پر لوہے کا ڈبہ تھا۔ پیاس کی شدت نے کینگرو کی عقل پر پردہ ڈال دیا اور گردن پودوں کو دینے والے پانی کے ڈبے میں پھنسا بیٹھا۔ روب اور اسمتھ نے کٹر اور رسی کی مدد سے مصیبت میں پھنسے کینگرو کو نجات دلائی۔ کینگرو نے اگر پیاسے کوے کی کہانی سنی ہوتی تو آج مصیبت سے دوچار نہ ہوتا۔