Saturday, July 27, 2024

جنرل پاشادھرناسازش کےکوآرڈینیٹر،بریگیڈئیراعجازشاہ حصہ تھے:مخدوم جاویدہاشمی

جنرل پاشادھرناسازش کےکوآرڈینیٹر،بریگیڈئیراعجازشاہ حصہ تھے:مخدوم جاویدہاشمی
April 5, 2015
ملتان(92نیوز)تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جنرل پاشا دھرنا سازش کے کو آرڈینیٹر تھے اور بریگیڈئیر اعجاز شاہ بھی اسکا حصہ تھے۔ یہ بات انہوں نے 92 نیوز کے پروگرام زیر بحث میں میزبان اسد اللہ خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے انہیں خود بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں کبھی بھی حاضرین کی تعداد 36 ہزار 300 سے زیادہ نہیں گئی۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا جنرل پاشا سے مستقل رابطہ تھا۔ انہوں نے کہ  وہ  جب جلسے میں شرکت کے لئے کراچی ائیر پورٹ سے باہر نکلے تو جنرل کیانی اور جنرل پاشا کا ذکر بار بار ہوتا رہا جس پر لگا کہ میں آج کنویں میں گر گیا ہوں۔ بعدمیں میں نے عمران خان کو یہ بتا دیا تھا کہ آپ نواز شریف کے استعفے کے بغیر ہی واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ گورنر پنجاب کا عہدہ قبول نہیں کریں گے۔