Saturday, July 27, 2024

جنرل راحیل کیوجہ سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں ملیں: نیٹو سربراہ

جنرل راحیل کیوجہ سے دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں ملیں: نیٹو سربراہ
February 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) افغانستان میں امریکی قیادت میں جاری نیٹو مشن کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جرات کے باعث دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنرل جان کیمبل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جرات کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا انتہائی نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ افغان فوج ابھی تربیت یافتہ نہیں کہ وہ عسکریت پسندوں کے چیلنج کا سامنا کر سکے۔ امریکی جنرل نے افغان فوج کے تربیتی عمل کو جاری رکھنے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ جنرل کیمبل افغانستان میں اپنی اٹھارہ ماہ کی تعیناتی کے بعد فوج کی ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔