Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس، پاک فوج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم

جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس، پاک فوج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پرعزم
May 5, 2015
راولپنڈی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں ہونیوالی کورکمانڈر کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور اور ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس کے دوران عسکری قیادت کی جانب سے فوج کے پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال جبکہ شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن اور نقل مکانی کرنے والوں کی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں آبادکاری کے معاملات پر بھی تفصیلی غور کیاگیا۔ کانفرنس کے شرکاءنے ان معاملات میں پاک فوج کردار پر اطمینان کا اظہار کیااور کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کا عزم ظاہر کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔