جنرل راحیل شریف کا آبائی گاؤں کا دورہ ، شبیرشریف شہید ہسپتال کا افتتاح کیا

گجرات(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گجرات میں اپنے آبائی گاؤں کنجاہ کا دورہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گجرات میں اپنے آبائی گاؤں گجرات کا دورہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کیا ہے ۔ جنرل راحیل شریف نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی ہے ۔ اس موقع پر آرمی چیف اپنے آبائی گاوں کے لوگوں میں گھل مل گئے ۔