Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنرل راحیل شریف وزیرستان میں عید منا رہے ہیں !!! اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کیساتھ نمازعید ادا کی

جنرل راحیل شریف وزیرستان میں عید منا رہے ہیں !!! اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کیساتھ نمازعید ادا کی
July 18, 2015
لاہور (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید کا دن وزیرستان میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منارہے ہیں۔ نماز عید بھی ان کے ساتھ ہی ادا کی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نوجوانوں کے حوصلے بڑھانے کےلئے وزیرستان میں موجود ہیں اس طرح آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نئی مثال قائم کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گزشتہ رات شمالی وزیر ستان پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیر ستان میں اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید الفطر ادا کی۔ آرمی چیف پاک فو ج کے جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل عامر ریاض نے بھی فوجی جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔