Friday, December 8, 2023

‘جنرل راحیل شریف نے رات 3 بجے بیٹے کی بازیابی کی اطلاع دی’

‘جنرل راحیل شریف نے رات 3 بجے بیٹے کی بازیابی کی اطلاع دی’
July 19, 2016
کراچی (92نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی میں سارا کردار پاک فوج کا ہے۔ اغوا کے روز آرمی چیف نے یقین دلایا تھا کہ وہ اس کیس کو ذاتی طور پر دیکھیں گے۔ بیٹے کی واپسی پر ان کا شکر گزار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا خیریت سے ہے اور ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شب تین بجے جنرل راحیل شریف نے انہیں بیٹے کی بازیابی کی اطلاع دی اور ایک گھنٹے بعد بیٹے سے بات بھی کروائی جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی نے اویس علی شاہ کو ان تک پہنچایا۔ چیف جسٹس نے بیٹے کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کی دعاوں اور پاک فوج کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بتایا کہ بیٹے کے اغوا کے باوجود اللہ نے انہیں اتنی ہمت اور استقامت عطا کی کہ وہ اس سارے عرصے کے دوران عدالتی معاملات نپٹاتے رہے اور آج اللہ نے ان کی یہ مشکل بھی دور کر دی۔