Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جنرل جوزف ڈنفورڈ کی چئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نامزدگی کا امکان، نامزدگی سے کم ترین مدت میں ون سٹار سے فور سٹار جنرل بن جائینگے

جنرل جوزف ڈنفورڈ کی چئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نامزدگی کا امکان، نامزدگی سے کم ترین مدت میں ون سٹار سے فور سٹار جنرل بن جائینگے
May 5, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ جونیئر کو نیا چئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ جونئر منجھے ہوئے فوجی جنرل ہیں جنہوں نے دو ہزار تیرہ سے چودہ کے درمیان افغانستان سے اتحادی فوج کے انخلا کے عبوری دور میں اتحادی افواج کو کمان کیا۔ وہ جنرل ڈیمپسی کی جگہ لیں گے۔ ان کی نامزدگی سے ڈنفورڈ کی بطور میرین کمانڈر سروس کم ہو جائیگی لیکن وہ انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی پانے والے افسروں میں شامل ہو جائیں گے۔ وہ تین سال قبل تک محض ون سٹار جنرل تھے لیکن صرف تین سال کے عرصے میں فور سٹار جنرل کے عہدے پر فائز ہو جائیں گے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق اوباما جنرل پال جے سلوا کو وائس چئرمین چیفس آف سٹاف نامزد کر رہے ہیں جو امریکی فضائیہ کے افسر ہیں اور فی الوقت ایلی نوائے میں سکاٹ ائیر فورس بیس کے ٹرانسپورٹیشن کمان کے سربراہ ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے فیصلے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے۔ انفنٹری افسر کی حیثیت سے کیرئر کا آغاز کرنے والے ڈنفورڈ تمام عہدوں پر کمان کر چکے ہیں اور دو سال عراق میں بھی کمان کی اور وہاں فائیٹنگ جو کے نام سے مشہور ہوئے۔ انسٹھ سالہ ڈنفورڈ بوستن کے رہائشی ہیں اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری لی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔