Wednesday, December 7, 2022

جناح ایکسپریس کا کراچی سے بھی افتتاح کر دیا گیا

جناح ایکسپریس کا کراچی سے بھی افتتاح کر دیا گیا

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں روشن باب کا اضافہ ہو گیا ،  پہلی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس  کا کراچی سے بھی افتتاح ہوگیا، نان اسٹاپ ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور کا سفر 16 گھنٹے میں طے کرے گی۔

جناح ایکسپریس کی یومیہ کراچی کینٹ سے لاہور روانگی کیلئے دوپہر تین بجے کا وقت مقرر، سفر 16 گھنٹے پر مشتمل ہوگا، ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ کہتے ہیں ٹرین میں 648 مسافر سفر کرسکتے ہیں، ہر کلاس کیلئے ٹرین سروسز کا آغاز کیا جارہا ہے

بارہ بزنس کلاس بوگیاں، دو پاور پلانٹس اور ایک ڈائننگ وین پر مشتمل ٹرین میں مسافروں کو دوران سفر ناشتہ، کھانا اور وائی فائی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ٹرین کا کرایہ ساڑھے چھ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔