جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش کورونا رپورٹ کے بغیر ورثا کو دینے کا انکشاف

کراچی (92 نیوز) جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش کورونا رپورٹ کے بغیر ورثا کودینے کا انکشاف ہوا ہے۔ خاتون کی تدفین کے بعد کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔
ڈپٹی کمشنرمٹیاری نے گھر کے 6 افراد کو غسل دینے والی خاتون کو آئسولیشن منتقل کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو جناح اسپتال کی غفلت پر کارروائی کیلئے خط بھی لکھا گیا ہے۔