Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جناح اسپتال میں صحت کی سہولیات ناپید،صفائی کے نظام کی بھی ابترصورتحال

جناح اسپتال میں صحت کی سہولیات ناپید،صفائی کے نظام کی بھی ابترصورتحال
May 4, 2015
    لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کیلئیے آنے والے لوگوں کو کیا سہولیات میسر ہیں اور کس طرح کے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے اسکا اندازہ جناح اسپتال کی حالت زار دیکھ کر بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوٹی پھوٹی دیواریں،اکھڑا فرش،چھتوں سے ٹپکتا پانی یہ مناظر ہیں لاہور کے جناح ہسپتال کے،جہاں ڈاکٹرز اور عملہ چراغ لیکر بھی ڈھونڈیں تو نہیں ملتا، وارڈز میں داخل ہوجائیں تو بیڈز نایاب ،سی ٹی سکین کولےجائے گئے ایک مریض کو تو بیٹھے بیٹھے ہی ڈرپ لگانا پڑگئی کیونکہ بیڈز یہاں بھی نہیں۔ اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ایک مریضہ کو بے ہوش کرکے یوں چھوڑدیا گیا ہے کہ اس گندگی میں بھی اسکی سانسیں چلتی رہیں تو اسکا علاج کردیں گے۔ آرتھوپیڈک وارڈ پر نظر دوڑائیں تو اسکی اپنی ہڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں،صفائی بھی شائد مہینوں بعد کی جاتی ہےمریض اور انکے لواحقین کو اسپتال میں کھٹمل اور لال بیگز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ اسپتال کے کچن میں گندا پانی یوں پڑا ہے جیسے یہ کسی جوہڑ کا حصہ ہو کوئی چیز پکائیں یا کھائیں بیماری بھی خود ہی آپکی رگوں میں اترجائیگی۔ بچوں کے نرسری وارڈ کے انکیو ویٹر میں ایک کی بجائے دو دو بچے پڑے ہیں ،اور تو اور ایک صحت مند بچے کو بیمار کرنے کیلئیے بھی سارا سامان موجود ہے یعنی بدبودار پانی اور اکھڑی ہوئی دیواریں۔ jin4   jin1
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔