Saturday, July 27, 2024

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ اسپورٹس گالہ کا انعقاد، طالبات کی بھرپور شرکت

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ اسپورٹس گالہ کا انعقاد، طالبات کی بھرپور شرکت
February 14, 2018

گوجرانوالہ ( 92 نیوز ) جناح اسٹیدیم گوجرانوالہ میں رنگا رنگ اسپورٹس گالہ کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات نے زرق برق لباس زیب تن کیے ، چاٹی ریس اور رسہ کشی  میں حصہ لیا۔

میلے میں چاروں صوبوں کے کلچر اور رویات کو اجاگر کیا گیا ، طالبات نے کبھی کشمیری رقص کیا

ککلی ڈالی تو کسی نے لڈی اوربھنگڑے کا مظاہرہ کیا ۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا کا مقصدبچوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ اور قومی کلچر کا اجاگر کرنا ہے۔